گلوکارہ مومنہ مستحسن 'پرچی' قرار
پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 'پرچی' قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں مومنہ مستحسن نے انتہائی ٹھنڈی ڈانس پرفارمنس دی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اداکار مانی نے ان کا مذاق بھی اُڑایا تھا۔
مانی نے مومنہ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے 'مومنہ موت کے کنویں میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے' لکھا تھا اور اب اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔
مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیا تو اداکارہ حمائمہ ملک نے کمنٹ میں اپنا ردعمل دیا تاہم انہوں نے بعد میں اسے ڈیلیٹ کردیا۔ حمائمہ نے تبصرہ دیتے ہوئے لکھا 'مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے آخری منٹ میں دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے، اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اور پرفارم کرتیں'۔ بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
#MominaMustehsan kicks off the night with the performance of roky na woh roky , rocking performance . @MominaMustehsan #LSA #LuxStyleAwards #LSA2019 #LuxStyleAwards2019 #LSA19 pic.twitter.com/wY43NAQsVU — Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) July 7, 2019
Comments are closed on this story.