Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

گلوکارہ مومنہ مستحسن 'پرچی' قرار

شائع 17 جولائ 2019 06:41pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 'پرچی' قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں مومنہ مستحسن نے انتہائی ٹھنڈی ڈانس پرفارمنس دی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اداکار مانی نے ان کا مذاق بھی اُڑایا تھا۔

مانی نے مومنہ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے 'مومنہ موت کے کنویں میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے' لکھا تھا اور اب اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔

مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیا تو اداکارہ حمائمہ ملک نے کمنٹ میں اپنا ردعمل دیا تاہم انہوں نے بعد میں اسے ڈیلیٹ کردیا۔ حمائمہ نے تبصرہ دیتے ہوئے لکھا 'مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے آخری منٹ میں دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے، اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اور پرفارم کرتیں'۔   بعد ازاں حمائمہ ملک نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن ان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔