Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عالمی عدالت میں پاکستان کی فتح ہوئی، قریشی

شائع 17 جولائ 2019 05:59pm

qureishimage

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادیو کیس میں عالمی عدالت میں پاکستان کی کامیابی ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عالمی عدالت کے فیصلے میں پاکستان کے موقف کی کامیابی ہوئی۔ ان کو یہ کہتے ہوئے بے پناہ مسرت محسوس ہورہی ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے  پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ عالمی عدالت نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

 وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کمانڈر جادیو پاکستان میں ہی رہے گا،کلبھوشن کے ساتھ پاکستانی قوانین کے ساتھ سلوک ہوگا۔