عالمی عدالت میں پاکستان کی فتح ہوئی، قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادیو کیس میں عالمی عدالت میں پاکستان کی کامیابی ہوئی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے میں پاکستان کے موقف کی کامیابی ہوئی۔ ان کو یہ کہتے ہوئے بے پناہ مسرت محسوس ہورہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ عالمی عدالت نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کمانڈر جادیو پاکستان میں ہی رہے گا،کلبھوشن کے ساتھ پاکستانی قوانین کے ساتھ سلوک ہوگا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.