Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

یاسر حسین کے ایک کمنٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

شائع 17 جولائ 2019 05:11pm

yasiriqra

چند روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے اپنی دیرینہ دوست اور اداکارہ اقرا عزیز کو بھری محفل میں شادی کی پیشکش کی جس پر اقرا نے اسے قبول کرتے ہوئے 'ہاں' کہہ دی تھی۔

اقرا نے جب یاسر حسین کو شادی کیلئے 'ہاں' کہا تو دونوں آپس میں گلے لگے اور پھر یاسر نے اقرا کو چُوما جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز پر ہونے والی تنقید تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گزشتہ دنوں جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو اس نے ایک بار پھر تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔


View this post on Instagram

At @friehaaltaf Mai Meri Patli aur Woh . #yasirhussain #iqraaziz #friehaaltaf @tsmandco

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

اس تصویر پر مختلف طرح کے کمنٹ دیکھے جارہے تھے تاہم ایک صارف نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے 'اقرا عزیز اپنے تایا ابو کے ساتھ' لکھا۔

مذکورہ صارف کے کمنٹ کو یاسر حسین نے دیکھ کر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'تایا کیوں بیٹا! آپ مجھے صرف ابو ہی کہو، مجھے اچھا لگتا ہے'۔

یاسر حسین کا یہ کمنٹ کرنا سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگیا اور اب ہر نیا صارف اسی کمنٹ کی تلاش میں اس پوسٹ کی جانب کھِنچا چلا آرہا ہے۔