Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مرید عباس قتل کیس، کس نے کتنی سرمایہ کاری کی؟

شائع 17 جولائ 2019 04:16pm

mureedabbasimagee

مرید عباس قتل کیس کی الجھی گتھیاں سلجھنے لگیں ،کس نے کی کتنی سرمایہ کاری۔ سامنے آنے لگا۔ؔ

مرید عباس نے11 کروڑ روپے انویسٹ کیے ،مقتول خضر نے بھی 8کروڑ روپےلگا رکھے تھے، سب سے زیادہ سرمایہ کاری۔یاسر نے54کروڑ روپے کی، میاں، بیوی شوکت ایازاورصدف نے 17کروڑ لگائے۔

نیوز اینکر مدثر اقبال نے5کروڑ جبکہ فواد زیدی نے ساڑھے 3کروڑ روپےانویسٹ کیے۔

ملزم عاطف کے سسرنے4 کروڑ 72 لاکھ جبکہ بھائی عادل کے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے لگے ہوئے تھے۔

اب تک خضر کےبھائی الیاس اورمنیجرامتیاز کے علاوہ مرید عباس کی بیوہ زارا اورسسرکےبیانات ریکارڈ کرلیےگئے

جس کے مطابق دونوں واردات کے دن خضر کے ساتھ گاڑی میں تھے۔عاطف کے بلانے پر خضرگاڑی سےاترکرگیا، قریب پہنچنے پرعاطف زمان نے فائرنگ کردی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بیشتر افراد نے ابھی تک اپنا بیان قلمبند نہیں کرایا۔