Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ای سی سی اجلاس، گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی

شائع 17 جولائ 2019 04:13pm

haffezzimage

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی ۔ جس کے بعد اب گندم افغانستان بھی نہیں بھیجی جائے گی۔  مشیرخزانہ کی سربراہی میں ای سی سی کی بیٹھک لگی جس میں ملکی مفاد میں بڑے فیصلوں کی منظوری دیدی گئی۔

گندم اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔ غیرممنوعہ ایلومینیم اسکریپ کی درآمد کی اجازت دی گئی اور درآمدی کھاد کی فی بوری قیمت1800روپے مقرر کردی گئی۔

اجلاس میں مہنگائی کو جانچنے کے فارمولے کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ جس کے بعد اب مہنگائی 2015 اور 16 کی بنیاد پر جانچی جائے گی۔