Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ویانا کنونشن جاسوسوں پر لاگو نہیں ہوتا، جسٹس جیلانی

شائع 17 جولائ 2019 04:09pm

tassadiquimage

عالمی عدالت میں ایڈہاک جج جسسٹس تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ  ویانا کنونشن جاسوسوں پرلاگو نہیں ہوتا۔

ایڈہاک جج تصدق جیلانی نے  عالمی عدالت انصاف میں اختلافی نوٹ تحریر کیا اور  ویانا کنونشن سے متعلق  تاثرات کا کھل کر اظہارکیا۔

انہوں نے لکھا کہ  ویانا کنونشن جاسوسوں یا پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں پر لاگو نہیں ہوتا۔  ویانا کنونشن لکھنے والوں نے جاسوسوں کو شامل کرنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ  کلبھوشن جادیو کے پاس اصلی بھارتی پاسپورٹ پر غلط نام حسین مبارک پٹیل درج تھا۔ کلبھوشن نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے اور را ایجنٹ کا اعتراف کیا تھا۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مطابق عالمی عدالت کو بھارتی درخواست کو قابل سماعت قرار دینا ہی نہیں چاہئے تھی۔ بھارت مقدمے میں حقوق سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرتکب ہوا ہے۔