Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کلبھوشن کیس، موت کی سزا کالعدم قرار دینے کی بھارتی درخواست مسترد

شائع 17 جولائ 2019 04:06pm

kalimagee

عالمی عدالت نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کیس میں فوجی عدالت کا موت کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔

بھارت کے منہ پر ایک اور طمانچہ۔ عالمی عدالت میں منہ کی کھانا پڑ گئی۔ بھارت کو اس کا دہشت گرد واپس نہیں ملےگا، کلبھوشن جادیو۔ پاکستان میں ہی رہے گا۔ عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سنا دیا۔

بھارت کی جانب سے کلبھوشن جادیو کی رہائی اور بھارت حوالگی کی درخواست بھی مسترد کردی ۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن کو بھارتی شہری قرار دیا اور کہا کہ اس کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے جاری بھارتی پاسپورٹ بھی اصلی قرار دیا۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فوجی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان کو سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی اور کلبھوشن کو قونصلر تک رسائی کے حق کی حمایت کی۔