Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شائع 17 جولائ 2019 02:33pm

brokenimagee

کراچی کے ضلع غربی کی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، عوام کہتے ہیں ان کی سننے والا کوئی نہیں ہیں۔ ضلع غربی کی شاہراہیں دور قدیم کی یاد دلاتی ہیں۔  جب سڑک پر خراماں خراماں ہچکولے بھرتی گاڑیاں چلا کرتی تھیں۔

 سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی سے ولیکا اور آگے بنارس تک   آنے جانے والی سڑک پر جگہ جگہ گڑھے موجود ہیں، اور ان میں کھڑا پانی علاقہ مکینوں کیلئے عذاب سے کم نہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ گڑھوں کی وجہ سے اکثر و بیشتر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔  دھول مٹی اڑنے سے لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ادھر سائٹ ایسوسی ایشن بھی کے آئی ڈی سی ایل پروجیکٹ میں تاخیر پر نالاں نظر آتی ہے،   صدر سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے وفاقی پروجیکٹ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا۔

 ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کہیں یا پھر صوبائی حکومت کی بے۔ ترقیاتی کام کے نام پر سائٹ ایریا کی مرکزی شاہراہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا۔