چیف سلیکٹر انضمام الحق عہدے سے مستعفی
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کو اپنے فیصلے سےآگاہ کردیا ہے، معاہدے میں توسیع نہیں لینا چاہتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے جو ہوسکتا تھا کیا، ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس بہتر رہی، پاکستان نے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو ہرایا، بدقسمتی سے رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے۔
امام الحق سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا اور اس کی سلیکشن کے وقت میں سائیڈ پر ہو گیا تھا، آپ اس کی کارکردگی دیکھیں اور ذاتیات پر مت جائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فائنل الیون کے انتخاب میں مجھ سے صرف مشورہ لیا جاتا تھا۔
Comments are closed on this story.