Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

چلتے چلتے جھولا ٹوٹنے کی ہولناک ویڈیو منظر عام پر، ہلاکتیں

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2019 07:45am

Untitled-1

احمد آباد: بھارت میں ایک پارک میں لگا جھولا ٹوٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں لوگ بڑی تعداد میں پارک میں تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے۔

کچھ لوگ پینڈولم اسٹائل کے جھولے سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اس دوران جھولا ایک طرف سے ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔ احمد آباد کے میئر آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دو لوگ ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

انتظامیہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔ پارک میں موجود ایک شخص موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا تھا جس میں حادثاتی طور پر جھولا ٹوٹنے کا منظر بھی محفوظ ہو گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔