Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

معروف آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنے ہی بچے پر گاڑی چڑھا دی

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2019 05:45am

Untitled-1

سڈنی: معروف آسٹریلوی کھلاڑی نے غلطی سے اپنے ہی بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ بچے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیا موح نے اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ پر اپنی ہی غلطی کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے کھو دیا۔ آئزک بیٹے کی ناگہانی موت پر خود بھی شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ گاڑی ریورس کرتے ہوئے بچے کو لگ گئی جس وہ شدید زخمی ہو گیا ۔بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا جس پر ہم غم سے نڈھال ہیں۔

معروف اولمپین کھلاڑی کے گھر میں بیٹے کی پہلی سالگرہ کے انتظامات جاری تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمان اب اہل خانہ سے اس حادثے پر تعزیت کر رہے ہیں۔

پولیس نے اس حوالے سے کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ تاہم والد کے چند طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ بچے کے والد اولمپین ایتھلیٹ صدمے میں ہونے کے باعث اپنا بیان بھی ریکارڈ نہ کروا سکے۔