Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نئی قبر پر ٹیکس کی خبریں، ترجمان حکومت پنجاب کی تردید

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2019 05:35am

Untitled-1

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان پر ٹیکس لگ رہا ہے، یہ غلط خبر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تردیدی بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا کہ یہ انتہائی فضول قسم کی افواہ ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے قبروں پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سےسوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ لاہور میں نئی قبروں پر بھی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

گردشی خبروں کے مطابق لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیرِ انتظام آنے والے قبرستانوں میں ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز منظوری کیلئے لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی ہیں۔

مراسلے کے مطابق بچوں کی قبر پر ایک ہزار روپے اور بڑوں کی قبر پر 1500 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔ جبکہ قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے والے افراد صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک قبرستان آسکیں گے اور مقررہ وقت کے بعد قبرستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیٹی قبر کی گہرائی، لمبائی اور چوڑائی کا بھی تعین کرے گی۔