Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2019 05:45pm

baseball

کولمبو: پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا میلہ سجا ہوا ہے جس میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے میچ میں ایران کے بعد پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے ستر صفر سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے متوقع ہے۔