Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیے

شائع 16 جولائ 2019 05:03pm

ddded

اینکر مرید عباس اور دوست کے قتل میں  پولیس حکام تحقیقات میں مصروف ہیں۔ تفتیشی افسران ملزم عاطف کے گھر پہنچے اور اہم دستاویزات اور ریکارڈ قبضے میں لیا۔

عاطف کے زیر استعمال گاڑیوں اور جائیداوں کا سراغ بھی مل گیا۔ نیشنل ہائی وے پر دو ایکڑ زمین، نیا ناظم آباد میں ایک پلاٹ،  ڈیفینس میں ایک مشترکہ فلیٹ اور چار لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

اُدھر مقتول مرید عباس کی قتل سے دو روز پہلے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ جس کا تفتیشی حکام بھی جائزہ لے رہے ہیں۔