Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیلی میل خبر، ن لیگی کی قانونی حکمت عملی تیار

شائع 16 جولائ 2019 04:47pm

shahabzimagee

مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے ڈیلی میل ، وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی ‏شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کے ابتدائی نکات طے کرلئے۔

شہبازشریف نے برطانوی ‏اخبار ، عمران خان اور شہزاداخبر کے خلاف فوری قانونی کاروائی شروع کرنے کی ‏ہدایت کردی۔

برطانوی اخبار کے الزامات کیخلاف برطانیہ میں مقدمے کیلئے مسلم لیگ نون نے قانونی پلان کو ابتدائی شکل دے دی۔ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن میں وکلا سے مشاورت کی۔

سلمان بٹ کی قیادت میں قانونی ٹیم نے شہباز شریف کو بریف کیا ۔ بیٹھک میں اخبار ڈیلی میل کے ساتھ ساتھ  وزیراعظم اور اُن کے معاون شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ کے ابتدائی نکات فائنل کرلیے گئے۔

شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو جلد سے جلد کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔