مریم نواز کا ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
لیگی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا، انھوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کیلیے انصاف، ملک میں قانون کی حکمرانی اور آزادی اظہار کا مطالبہ کریں گی۔
انھوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری اور سلیکٹڈ شخص کو ملک پر مسلط کرنے کے خلاف آواز بلند کریں گی، ہر وہ پاکستانی جو آزاد اور جمہوری ملک میں رہنے کا خواہشمند ہے وہ ان کا ساتھ دے گا۔
مریم نواز نے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ نوازشریف کیلیے انصاف کامطالبہ کریں گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.