Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

شرح سود میں دو ماہ کیلئے ایک فیصد اضافہ

شائع 16 جولائ 2019 02:12pm

SBPIMAGEE

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ شرح سود کا اطلاق سترہ جولائی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سو بیسز پوانٹس اضافے کے نتیجے میں شرح سود بڑھ کر تیرہ عشاریہ پچیس فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے  مہنگائی کی شرح میں اضافے کاامکان  بھی ظاہر کیا۔