Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی نے 6 رنز دینے کی ذمہ داری اپنے سر سے ہٹالی

شائع 16 جولائ 2019 01:07pm

iccimage

کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کہتے ہیں کہ پہلے ٹائی اور سوپر اوور میں بھی ٹائی ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قراردیا جانا چاہیئے تھا۔

دوسری جانب انگلش بورڈ کے ڈائريکٹر ايشلے جائلز کہتے ہيں کسی تنازع کی پروا نہیں، ہم چیمپئن ہیں جبکہ آئی سی سی نے چھ رنز دینے کی ذمہ داری امپائرز پر ڈال دی۔

ورلڈکپ دو ہزار انیس کا فائنل پہلے اوور تھرو تنازع اور پھر سپر اوور میں نیوزی لینڈ کوشکست کے معاملے پر کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ مایوس ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر آپشن یہی تھا کہ دونوں ٹیموں کومشترکہ فاتح قرار دیا جاتا۔

سپر اوور پر بھی انگلی اُٹھائی کہا ون ڈے میچ کا فیصلہ چھ گیندوں پر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ نے سب کو شٹ اپ کال دیدی۔ ایشلے جائلز نے کہا کسی چیز کی پرواہ نہیں، ورلڈ چيمپيئن اب ہم ہیں۔

آئی سی سی نے ذمہ داری امپائرز پر ڈال دی اور کہا کہ فیلڈ امپائرز نے صورتحال دیکھ کر چھ رنز دیئے اب مزید کمنٹ نہیں کریں گے۔