Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جینز کی زنانہ اور مردانہ پتلون میں فرق جاننے کا طریقہ

جینز کی پتلون مرد و خواتین میں یکساں طور پر مقبول سمجھی جاتی ہے اور اسے دنیا بھر میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے خاص...
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 11:35pm

جینز کی پتلون مرد و خواتین میں یکساں طور پر مقبول سمجھی جاتی ہے اور اسے دنیا بھر میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے خاص وعام کا من پسند پہناوا ہے۔

جینز کی پتلون کے حوالے سے شائع ایک دلچسپ رپورٹ میں جینز کی پینٹ کی مرد وخواتین کیلئے الگ الگ پہچان بیان کی گئی تھی۔

یہ رپورٹ پڑھنے والا ہی جان سکتا ہے کہ خواتین اور مردوں کی جینز کی پتلون میں‌ کیا فرق ہے۔ اگر جینز کے ڈیزائن، اس کے رنگ، اس کی تیاری اور سائز میں فرق نہ ہو تو یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ زنانہ ہے یا مردانہ۔

تاہم جریدے میں شائع رپورٹ میں بہت سے لوگوں کا یہ مسئلہ حل کر دیا گیا۔ عام طور پر مشہور ہے کہ جینز کی تنگ پتلون خواتین اور کشادہ مردوں کیلئے ہوتی ہے۔ اسی طرح زنانہ پتلون پتلی اور مردانہ موٹی ہوتی ہے۔ مردوں کی پتلون کے بٹن دائیں جانب کُھلتے ہیں جب کہ خواتین کے بائیں جانب۔

مردانہ پتلون کی سامنے والی جیبیں درمیان میں ہوتی ہیں جب کہ زنانہ پینٹ میں جیبیں اطراف میں ہوتی ہیں۔ جینز کی پتلون اور اس کے ملبوسات زندگی کا بنیادی حصہ بن گئے ہیں۔

ایسے لگتا ہے کہ اس وقت دنیا میں جینز کی اجارا داری ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے مختلف ثقافتوں کے لوگ ایک ہی طریقے سے کھانا کھاتے، ایک ہی طریقے سے کافی پیتے، ایک ہی انداز میں سوچتے اور سوشل میڈیا پر ایک ہی طرح وقت برباد کرتے ہیں۔