Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ایریا 51 میں گھسنے والوں کیلئے امریکی فضائیہ کی وارننگ جاری

شائع 16 جولائ 2019 05:32am

Untitled-1

افواہوں اور تخیلاتی سوچ کے حامل افراد کے مطابق خلائی مخلوق کی اڑن طشتریاں دیکھے جانے کے سب سے زیادہ شواہد امریکی ریاست نیواڈا کے علاقے ایریا 51 سے ملتے ہیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہی وہ علاقہ ہے جہاں امریکہ کا پراسرار ترین فوجی اڈا ہے۔

اب فیس بک پر تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے اس علاقے پر چڑھائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے، دوسری طرف امریکی فوج کی طرف سے بھی ان لوگوں کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ اس علاقے کی طرف آنے کی جرات نہ کریں۔

اس طرح ایک ایسی صورتحال پیدا ہوگئی کہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی حقیقت جاننے کیلئے مچل رہے ان لوگوں اور امریکی فوج میں تصادم ہو کر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایریا 51 میں گھسنے والوں کیلئے امریکی فضائیہ کی وارننگ جاری

واضح رہے کہ فیس بک پر ایک ایونٹ شروع کیا گیا تھا جس کا نام "Storm the area 51: The Cannot stop us" ہے، یعنی 'ایریا 51 پر چڑھائی کر دو، وہ ہم سب کو نہیں روک سکتے۔'

Image result for Storm the area 51

اب تک تقریباً لاکھ لوگ اس ایونٹ کیلئے رضامند ہو چکے ہیں اور فیس بک پر "Going" کا آپشن منتخب کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا وہ پراسرار ترین مقام ہے جہاں ممکنہ طورپر خلائی مخلوق آتی رہتی ہے اور امریکی حکام سے یہیں ان کا رابطہ ہوتا ہے۔ تاہم امریکی حکام اسے دنیا سے چھپائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ اب لوگ خود اس جگہ پر پہنچ کر حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے فیس بک پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فیس بک پر اس ایونٹ کی تاریخ 20 ستمبر 2019ء دی گئی ہے، گویا اس روز لوگ اس پراسرار امریکی فوجی اڈے پر چڑھائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایریا 51 کو خلائی مخلوق سے کیوں جوڑا جاتا ہے

ان لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے امریکی ایئرفورس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایریا51 امریکی ایئرفورس کی اوپن ٹریننگ رینج ہے، جہاں امریکی مسلح افواج کو ٹریننگ دی جاتی ہے کوئی اس علاقے کی طرف آنے کی جرات نہ کرے ۔

اپنے بیان میں امریکی ایئرفورس کی ترجمان لورا مک اینڈریوز کا کہنا تھا کہ امریکی ایئرفورس ہمیشہ امریکہ اور اس کے مفادات کے دفاع کیلئے تیار رہتی ہے۔ چنانچہ ہم لوگوں کو اس علاقے میں آنے سے بھی روکیں گے کیونکہ یہ امریکی کی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

امریکی ایئرفورس کی طرف سے اس وارننگ کے باوجود اس فیس بک ایونٹ میں شرکت کے خواہشمندوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں امریکی ایئرفورس کو چیلنج کر رہے ہیں۔