Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ورلڈ کپ 2019: پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی سے کتنی رقم ملے گی؟

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2019 12:49pm

Pakistan

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پہلے راؤنڈ تک محدود رہنے کے باوجود پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالرز حاصل ہوں گے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق پہلے راؤنڈ میں شریک ہر ٹیم کو ایک لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ ہر فتح پر 40 ہزار ڈالرز حاصل ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں تو جگہ نہ بنا سکی لیکن پی سی بی کو ورلڈ کپ میں شرکت پر 3 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کمانے میں کامیاب ضرور ہوگئی۔

ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ چیمپئن ٹیم کو 42 لاکھ 40 ہزار ڈاکرز اور رنرز اپ ٹیم کو 22 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

گرین شرٹس ٹیم نے ورلڈکپ میں 5 میچز جیتے جبکہ سری لنکا سے ان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ قومی ٹیم کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔