Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلامک کلینڈر کو سرکاری طور پرنافذکرنے کا مطالبہ

شائع 15 جولائ 2019 04:31pm

fawadimagee

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں ہم کابینہ سے درخواست کر رہے ہیں اسلامکیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کیا جائے، فواد چوہدری نے نیب سے مریم نواز ، بلاول بھٹو نواز شریف اور شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کابینہ سے درخواست کر رہے ہیں رویت ہلال کمیٹی ختم کر کے ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کیا جائے ، ہمارے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی۔

  فواد چوہدری شریف خاندان ، آصف علی زرداری افتخار چودھری اور حامد خان پر بھی برس پڑے  اور بولے نیب کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم نواز بلاول بھٹو نواز شریف اور شہباز شریف کے اثاثے ضبط کیے جائیں۔

انکا کہنا تھا کہ ریکوڈک کیس میں شامل افتخار چودھری اور حامد خان اور انکے ٹاوٹوں کو بھی گرفتار کر کے انکے اثاثوں کو ضبط کیا جائے۔

  فواد چوہدری نے مزید کہا کہ موبائلز پیمنٹ کے حوالے سے ابتدائی اقدامات مکمل ہوچکے ہیں ۔ بہت جلد ہر چیز کی پیسوں کی ادائیگی موبایل کے ذرئعے ممکن ہوسکے گی۔