Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: اساتذہ کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ

شائع 15 جولائ 2019 03:09pm

TEACHERSIMAGEE

محکمہ تعلیم سندھ کاکارنامہ،آئی بی اےکےذریعےبھرتی ہونیوالےسینکڑوں اساتذہ کومستقل کرنےکی بجائے نوکریاں ختم کرنےکافیصلہ کرلیا،متاثرہ وزیراعلیٰ سندھ سےنوٹس لینےکامطالبہ کردیا۔

آئی بی اے سکھرکے ذریعے بھرتی ہونے والےایک ہزارسےزائداساتذہ دو سال گزرجانے کے باوجود بھی مستقل نہ ہو سکے۔

اساتذہ نےدوسال تک سندھ بھرکےاسکولوں میں بطورسربراہ خدمات دیں متاثرہ اساتذہ نے سندھ بھرمیں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 اساتذہ نےمطالبہ کیا کہ اسمبلی ایکٹ کے ذریعے فوری طورانہیں مستقل کیاجائے۔  محکمہ تعلیم نےاس معاملےپرتاحال کوئی موقف نہیں دیا۔