Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر ہے، فردوس عاشق اعوان

شائع 14 جولائ 2019 10:31am

firdousashiqawanimagee

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا، یہ لوگ برطانیہ کوبھی چونا لگانے سے بازنہیں آئے، برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر ہے،اس خاندان نے پاکستان کی توقیرکوبھی تارتار کردیا، زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد پر بھی اس خاندان نے ہاتھ صاف کیا۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستان کوبدنام کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاوَنڈز تک پہنچ گئے، برطانوی اخبارکی اسٹوری نے سارے پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکادیئے، شریف خاندان کی کارستانیاں اسٹوری میں سامنے آگئی ہیں، عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، اس ٹولے کا اپنی جائیداد کے تحفظ کے علاوہ عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر ہے،ان کا کہناتھا کہ دولت کی لالچ میں سرکاری عہدوں کااستعمال کیاگیا، شہبازشریف انگلی ہلاہلاکرخودکوکرپشن سے پاک بیان کرتے تھے،ان کا کہناتھا کہ جن کو رہبر سمجھا گیا وہ رہزن ثابت ہوئے، مشعل اوباما نے تعلیم کے فروغ کےلئے مریم صفدر کو فنڈ زدیئے۔

ان کا کہناتھا کہ مافیاپہلے کرپشن سے پیسے بناتاہے پھربلیک میلنگ کرکے اداروں کوبدنام کرتاہے، برطانوی میڈیامیں بغیرثبوت کے کوئی خبرنہیں چھاپی جاتی،اب آپ یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ یہ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے،ان کا کہناتھا کہ دو سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان کے کالے کارنامے عوام کے سامنے لاناچاہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان یکساں احتساب کی بات کرتے ہیں،بلاتفریق احتساب پرکسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوناچاہیے، عمران خان کی قیادت میں ملک کوکھویاہواوقارواپس دلائیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ تاجر تنظیموں سے کہتی ہوں کسی کے ذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں،حکومت کا بازو بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں،تبدیلی آئی ہے ملک ریفارمزکے بغیر نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ تاجروں کوآج بھی حکومت سینے سے لگانے کیلئے تیارہے،تجارت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تجارت کی آڑ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔