Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا: عمران اسماعیل

شائع 14 جولائ 2019 09:15am

Imran Ismail

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہبازشریف کے نئے مبینہ منی لانڈرنگ اسکینڈل پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا، کون لوگ ہو تسی۔

گورنرسندھ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ تعجب رہا کہ وہ کون لوگ ہونگے جو خیرات کا پیسہ کھاتے ہیں اور اپنی اولادوں کو بھی کھلاتے ہیں اورپھر پارسا بن کر ایمانداری کا راگ الاپتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی چوری کو جمہوریت کا نام دے کر ابو بچاو مہم چلاتے ہیں، شرم آتی ہے انہیں پاکستانی کہنے میں، یہ صرف نام کے شریف ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی معروف ویب سائٹ 'ڈیلی میل' کے صحافی ڈیوڈ روز نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں شہبازشریف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کو زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دی گئی 500 ملین پاﺅنڈ کی رقم میں مبینہ خرد برد کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے لاکھوں پاونڈز برطانیہ بھجوائے گئے۔