شہباز شریف کا نیا منی لانڈرنگ اسکینڈل، علی زیدی اور صمصام بخاری کا ردعمل
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی، عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اور دباؤ ڈالنا بھی اسی خاندان کا شیوہ رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی زیدی نے شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کے ایک اور اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ برسوں سے 2 خاندان پاکستان کیلئے عالمی رسوائی کا سبب ہیں۔
Over the years, these 2 families have brought nothing but international embarrassment to Pakistan!
They’ve protected criminals, bribed/pressured members of the judiciary, killed innocent people & now this👇🏼https://t.co/TUOrnxQEwk— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 14, 2019
دوسری جانب اسی حوالے سے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا، سابق پنجاب حکومت نے برطانوی امداد میں بھی خورد برد کی۔
صمصام بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کوبھی نہیں بخشا، خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے۔
صمصام بخاری نے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے برطانوی امداد میں خورد برد کی، ثابت ہوا شہبازشریف منی لانڈرنگ کے اصل ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو مقروض کرنے والوں نے دل کھول کر کرپشن کی، شہباز صاحب کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔
صمصام بخاری نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا دامن کس قدر آلودہ ہے؟ اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے۔
Comments are closed on this story.