Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

آفتاب محمود کا شہباز فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کرنے کا دعویٰ

شائع 14 جولائ 2019 08:04am

Untitled-1-Recovered

لندن: پاکستان نژاد برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہباز شریف کے خاندان کیلئے لاکھوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا۔

برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آفتاب محمود سے جیل کے اندر انٹرویو کیا جس میں آفتاب نے منی لانڈرنگ کو تسلیم کیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مبینہ طور پر باہر منتقل کی جانے والی رقم میں برطانوی امدادی رقم بھی شامل ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستانی حکام نے اسے اعلیٰ سطح کی تحقیقات تک رسائی دی۔ اس کام کیلئے برطانوی شہر برمنگھم کی غیر معروف فرم کا استعمال کیا گیا۔

اخبار نے جو خفیہ رپورٹ دیکھی، اس کے مطابق 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈز کے تھے

جو 2018 میں بڑھ کر 20 کروڑ پاؤنڈز تک پہنچ گئے۔

اخبار کی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی جانے والی رقم میں پنجاب کو دی جانے والی امداد کا کچھ حصہ شامل ہوسکتا ہے، تاہم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔