Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حمزہ شہباز کی حالتِ اسیری میں نومولود بیٹی سے ملاقات

شائع 14 جولائ 2019 04:37am

hamza

لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کیمپ آفس لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور انہیں ان کی نومولود چھ ماہ کی بیٹی سے ملوایا۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ حمزہ کا حوصلہ بلند ہے۔

مریم کے ہمراہ دیگر اہلخانہ بھی تھے، ملاقات کا سلسلہ 45منٹ تک جاری رہا۔ مریم نے حمزہ کو ان کی 6 ماہ کی بیٹی سے ملوایا۔ جبکہ حمزہ کیلئے گھر سے کھانا بھی لایا گیا۔

ملاقات کے بعد مریم نواز نے ٹوئیٹر پر پیغام سنایا، کہا حمزہ اپنی بیٹی سے ملکر بہت خوش ہوئے۔ باپ سے ملکر بیٹی کے چہرے کے تاثرات بھی دیدنی تھے۔