Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا

شائع 14 جولائ 2019 04:27am

Untitled-1

لندن: امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف نیاپنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

سابق برطانوی سفیر سرکم ڈاروچ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدرکا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کےسوا کوئی پلان بی نہیں، جان بولٹن کےٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد ایران ڈیل کا یہ ہونا ہی تھا۔

برطانوی وزیرخارجہ نے بھی ڈیل قائم رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے۔ بورس جانسن نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کرکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی لیکن قائل نہ کرسکے۔