Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ون فائیو پر جھوٹی کال سے پولیس کو گمراہ کرنے والا شخص گرفتار

شائع 14 جولائ 2019 04:19am

policeimage

لاہور:  پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر جھوٹی کال سے پولیس کو گمراہ کرنے والے ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا۔

چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے امریکا میں مقیم دوسری بیوی کے 95 ہزار روپے خوردبرد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم جاوید نے ایمرجنسی ون فائیو پر ڈکیتی کی کال کی جسے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چیک کیا گیا تو وہ کال جھوٹی نکلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب حافظ آباد پولیس کی چوروں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ رواں ماہ کے دوران پولیس نے چوری، ڈکیتی، راہزنی اور مویشی چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او ساجد کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4 ڈکیت گینگ کے 44 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 51 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جدید اقسام کے 64 ہتھیار اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلیں۔ ملزمان کے قبضے سے 10 موٹر سائیکلیں، 10 مویشی، لاکھوں روپے نقدی، زیورات موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا۔

ڈی پی او نے ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالہ کیا، جبکہ بہترین کا کردگی پر پولیس ملزمان میں اعزازی سر ٹیفکیٹس اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔