Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ریکوڈک ہرجانہ: فواد چوہدری کی سابق چیف جسٹس کے فیصلوں پر تنقید

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2019 05:58am

Fawad Choudhry

اسلام آباد: ریکوڈک کے معاملے میں پاکستان پر لگنے والے ہرجانے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے فیصلوں پر تنقید کی۔ ساتھ ہی میرٹ جانچنے کیلئے اعلیٰ سطح کے کمیشن کا مطالبہ بھی کردیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ افتخار چوہدری اور حامد خان کو جیل بھیجنا چاہئے، افتخار چوہدری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے، انہوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ  عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس کے مطابق  پاکستان کو چلی کی کمپنی کو پانچ ارب نو سو چھیتر ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا  کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو اداکرنا ہوگی۔ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہرجانے کی رقم 16ارب سے کم کراکر6ارب ڈالرلانے میں کامیاب ہوگیا،۔

ٹیتھیان کمپنی کو سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا۔ عالمی بینک کے ٹریبونل کا فیصلہ 700صفحات پر مشتمل ہے۔