Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ورلڈ کپ فائنل: دونوں ٹیموں میں شامل خطرناک کھلاڑی

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2019 06:39pm

Untitled-1

آج انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کھیلا جائے گا، تاہم دونوں ٹیموں میں چند ایسے خطرناک کھلاڑی ہیں، جن پر ٹیمز اور فینز کی نگاہیں ہونگی۔ فائنل تک رسائی کے بعد انگلش اور کیوی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انگلش ٹیم کو بیٹنگ آرڈر سے بڑی امیدیں ہیں، بیئرسٹو اورجیسن رائے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ بلٹر اور مورگن دھونے میں کافی ماہر ہیں۔ ووکس اور آرچر دم دار بولنگ سے دنگ کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر بھی کم نہیں، وکٹ پر ڈٹ جائیں تو سمجھیں میچ ہاتھ سے گیا۔ میٹ ہنری اور لوکی فرگیوسن، انگلینڈ کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔