Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی

شائع 14 جولائ 2019 03:45am

rainingimage

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات  کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، فیصل آباد،لاہور، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور، خوشاب، اوکاڑہ، حافظ آباد، گوجرانوالا، پتوکی، گجرات، قصور، شاہ کوٹ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، کامونکی، گوجرانوالا اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔