Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'عالمی کپ کا فائنل جیت کر اپنے لوگوں کو خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں'

شائع 13 جولائ 2019 06:39pm

morgan

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ لارڈز کے میدان میں عالمی کپ کا فائنل جیت کر اپنے لوگوں کو خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج (ہفتے کو) لارڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیویز کو ہرانے کیلئے ہمیں آسٹریلیا جیسی کارکردگی کو دہرانا ہوگا۔

انہوں نے کیوی ٹیم کو خطرناک حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کمزور حریف تصور نہیں کرتے، اگر اس پرجوش ماحول میں انگلینڈ ورلڈکپ جیتا تو انگلش کرکٹ کا فائدہ ہوگا۔

مورگن کا مزید کہنا تھا کہ لارڈز کے تاریخی میدان پر ہائی اسکورنگ میچ نہیں ہوتے اس لئے ہائی اسکورنگ میچ کی توقع نہیں ہے۔

انگلش کپتان نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال کی محنت رنگ لارہی ہے، ہمارے پاس خاص موقع ہے، پوری ٹیم چاہتی ہے کہ ہوم تماشائیوں کیلئے کچھ خاص کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں میں ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے، ہر کھلاڑی نے ٹیم کو فائنل تک لانے میں کردار ادا کیا۔

اوئن مورگن نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہے اور 27 سال بعد لارڈز میں فائنل کھیل رہے ہیں، ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔