Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مہنگائی کیخلاف ریلی، بلاول کی عمران خان پر تنقید

شائع 13 جولائ 2019 04:53pm

bili9magee

مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی کا احتجاجی مارچ جاری ہے ۔ سکھر سے شروع ہونیوالی ریلی گھوٹکی پہنچ گئی ۔ بلاول بھٹو نے جگہ جگہ کارکنان سے خطاب کیا اور کہا وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا ایک نوکری بھی دی؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، کیا ایک بھی ایک گھر بنایا؟

بلاول بھٹو نے کہا حکومت غریبوں کے سر سے چھت چھین رہی ہے، کیا یہ نیا پاکستان ہے۔

مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی کا احتجاجی مارچ جاری سکھر سے شروع ہونیوالی ریلی گھوٹکی پہنچ گئی۔

ریلی کے دوران بلاول بھٹونے پی ٹی آئی کے نئے پاکستان پرسوالات اٹھائے اور پوچھا کہ ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ کیا،ایک بھی نوکری نہیں دی۔