Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'مومنہ مستحسن موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے'

شائع 13 جولائ 2019 05:19pm

manimomina

لکس اسٹائل ایوارڈز میں مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو اداکار مانی نے ڈانس کی موت قرار دے دیا۔

حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا مرکز تو اقرا عزیز اور یاسر حسین بنے مگر اس تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس میں 'آفریں آفریں' کی گلوکارہ مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی اور کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔

ان کی ڈانس پرفارمنس کے دوران اس بات کو محسوس کیا جاسکتا ہے کہ وہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پر ادھر ادھر ہلتی ہوئی نظر آئیں۔

ان کی اس ڈانس پرفارمنس کو شیئر کرتے ہوئے اداکار مانی نے لکھا کہ 'چلو، اقرا اور یاسر تو زندگی کی شروعات کررہے تھے ان کے پیچھے آپ سب بلاوجہ پڑے۔۔ اصل بات تو یہ تھی، کوئی مجھے بتائے گا یہ کیا ہے؟ یہ کیا ہے؟ ڈانس کی موت، مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے، لکس اسٹائل ایواڈ میں آسکر جیتنے والی پرفارمنس، مطلب حد ہی ہوگئی'۔

یہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد مانی نے اپنی اہلیہ حرا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'حرا کو فون کرکے میری شکایتیں نہیں کرو، میں کسی کی نہیں سننے والا'۔

 

 

واضح رہے مانی کی اس پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدگی سے لیا اور ان کی اہلیہ حرا سے ان کی شکایت بھی کی۔