Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے شادی کرلی۔۔؟

شائع 13 جولائ 2019 03:37pm

sallu

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی شادی کا سب کو انتظار ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سلمان خان شادی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر مداح اس کشمکش میں مبتلا ہورہے ہیں کہ کیا واقعی سلمان خان نے بنا کسی کو بتائے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

ان کی شادی ویسے تو ہمیشہ ہی ایک گرم موضوع رہی ہے، تاہم اب ایسا لگتا ہے جیسے ان کے مداحوں کو مزید انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس ویڈیو کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دبنگ خان نے واقعی شادی رچالی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان کے اور سلمان خان کو کترینہ کیف کے گلے میں ہار ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان نے نیلے رنگ کی شیروانی جبکہ کترینہ کیف لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شامل افراد دونوں پر پھولوں کی بارش کر رہے ہیں اور تالیوں سے جشن منا رہے ہیں، آپ بھی یہ وائرل ویڈیو دیکھیں۔


واضح رہے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تو وائرل ہورہی ہے مگر اب تک کسی کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔