Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ریکوڈک کیس میں پاکستان پر 5.976 ارب ڈالر ہرجانہ

شائع 13 جولائ 2019 03:04pm

redkodicimage


ریکوڈک کیس میں پاکستان کو چلی کی کمپنی کو پانچ ارب نو سو چھیتر ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

 عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے فیصلہ سنا دیا۔

  پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں چلی کی کمپنی کو5.976ارب ڈالردینے ہونگے پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا  کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو اداکرنا ہوگی۔

ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہرجانے کی رقم 16ارب سے کم کراکر6ارب ڈالرلانے میں کامیاب ہوگیا،۔

ٹیتھیان کمپنی کو سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا۔

 عالمی بینک کے ٹریبونل کا فیصلہ 700صفحات پر مشتمل ہے۔