Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

حنا الطاف کی منیب بٹ پر تنقید، ایمن اور منال بول پڑیں

شائع 13 جولائ 2019 03:05pm

hina

حنا الطاف کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ اکثر انٹرویوز کے دوران مختلف شخصیات کے بارے میں ایسی باتیں کہہ جاتی ہیں جو دوسروں کا ناگوار گزرتی ہیں۔

حال ہی میں ایسا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب حنا نے میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام کے دوران انہوں نے اداکار منیب بٹ کی اداکاری اور شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ 'ایسا کون سا اداکار ہے جس کو اداکاری نہیں آتی اور وہ بھرم پورے دیتا ہے؟ جس کے جواب میں حنا الطاف نے منیب بٹ کا نام لے لیا'۔

حنا کے جواب پر تابش ہاشمی نے منیب بٹ کے نام سے لاعلمی کا اظہار کیا تو حنا نے حیرانی کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا منیب بٹ کا نہیں پتہ؟ تو میزبان نے کہا مجھے نہیں پتہ کیونکہ میں اتنا ٹی وی نہیں دیکھتا، ویڈیو دیکھیں۔

اس تمام تر صورتحال پر اداکارہ ایمن اور منال خان سے بھی چُپ نہ رہا گیا، دونوں نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر اسٹیٹس لگا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

ایمن نے حنا تابش کو 'ان پڑھ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میری سجھ نہیں آتا کہ یہ دوسروں کو نیچا کیوں دکھا رہے ہیں، ان دونوں کو شرم آنی چاہیئے جن کے ساتھ کام کرتے ہیں ان ہی کا مذاق اڑا رہے ہیں'۔

منال خان نے بھی اپنے فیس بک اسٹیٹس پر لکھا کہ 'ہم ایک دوسرے سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں میزبان اور مہمان دونوں ان پڑھ ہیں'۔