Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: خواتین میڈیکولیگل افسران کی کمی سنگین رخ اختیار کرگئی

شائع 13 جولائ 2019 02:24pm

hospitalsimage

خواتین میڈیکولیگل افسران کی کمی سنگین رخ اختیارکرگئی،کراچی کےجناح اسپتال میں تین روزتک اورنگی ٹاؤن کی رہائشی اقراءکی نعش موجودرہی،لیکن پوسٹ مارٹم نہ کیاجاسکا۔

 بےحسی کی انتہا عروج پرپہنچ گئی،اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 18 سالہ اقراء کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ اقبال مارکیٹ کی رہائشئ اقراکی گھرسےپھندہ لگی نعش ملی،لواحقین کاالزام ہےکہ اسےقتل کیاگیاہے۔

 جناح اسپتال کےباہراہل خانہ دہائیاں دیتےرہےلیکن خاتون ایم ایل اودستیاب نہ ہوسکیں ورثاء کےشدیداحتجاج کےبعدنعش کاپوسٹ مارٹم کرلیاگیا،خاتون ایم ایل اوموقف دینےسےگریزکرتی رہیں۔

 اقراکی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی،پولیس ذرائع کاکہناہےکہ گھرمیں گھریلوجھگڑےمعمول کاحصہ تھے۔