Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

حکومت کیخلاف اگلا لائحہ عمل مزید سخت ہوگا، تاجر رہنما

شائع 13 جولائ 2019 02:19pm

photoshopimageee

انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے خبردار کیا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات نامانے تو اگلا لائحہ عمل سخت ہوگا , غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال بھی ہوسکتی ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں 95 فیصد شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ، ملک کا کوئی بڑا چھوٹا شہر نہیں جہاں ہڑتال نہیں ہورہی۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر تاجروں پر ناقابل قبول شرائط عائد کی جارہی ہیں۔

 اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ بنایا جارہا ہے،اگر تاجروں نے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کیا کرے گا ، تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ایف بی آر چور ہے ، حکومت ہم سے بات کرے اور فکس ٹیکس لاگو کرے۔

 اجمل بلوچ کا مذید کہنا تھا کہ ،انہیں مطالبات پر مشرف دور میں 17 دن ہڑتال کی ، ہم فکس ٹیکس دینے کو تیار ہیں،اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کے رکن کو وزیر خزانہ لگایا جائے جو ہماری بات سن سکے۔