Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'فائنل کھیلنا ہمارے ملک اور کرکٹ کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے'

شائع 13 جولائ 2019 01:42pm
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ/ فائل فوٹو نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ/ فائل فوٹو

لارڈز: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کی طرح انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ہمارے بولروں کے کنٹرول میں آگئی تو ہم جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو لارڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا فائنل کھیلنا ہمارے ملک اور کرکٹ کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے، اس کارکردگی نے ہمیں اپنے ملک میں رگبی کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش ٹیم فیورٹ ہے تاہم نیوزی لینڈ نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جس طرح کیویز نے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی وہ ہماری کرکٹ کے لئے اچھا لمحہ ہے۔

کیوی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ فائنل میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوگا، پریشر برداشت کرنے والی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گذشتہ ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں اس لئے تجربہ ہے، ورلڈکپ کا ٹائٹل گھر لے جانا چاہتے ہیں۔