Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

باکسر عامر خان کے ہاتھوں آسٹریلیا کے بلی ڈب ناک آؤٹ

شائع 13 جولائ 2019 01:00pm

amirkhanking

جدہ: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کردیا، فائٹ دیکھنے کیلئے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور موجودہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

جدہ میں ویلٹر ویٹ باؤٹ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلیا کے بلی ڈب پر مکے  برسادیئے۔ چوتھے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے کیرئیر کی 34 ویں فائٹ اپنے نام کی۔

فائٹ جیتنے پر عامر خان کو پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مبارکباد دی۔

سابق آرمی چیف راحیل شریف نے عامر خان کو گلے بھی لگایا۔

Image result for amir khan vs billy dib raheel sharif