Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہائی وے پر نوٹوں کی بارش

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2019 07:37am

Untitled-1

اٹلانٹا: آپ نے نوٹوں کی بارش کے بارے میں بارہا سُنا ہوگا لیکن کبھی حقیقت میں ایسا دیکھا نہیں ہوگا۔  لیکن اب ایسا ہو بھی گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ہائی وے پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس ڈالر کے سینکڑوں نوٹ بکھر گئے۔ کچھ لوگ جہاں اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے وہیں کچھ نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اپنی گاڑیوں سے اُتر کر نوٹ پکڑنے کی کوشش میں اِدھر اُدھر بھاگتے دوڑنے نظر آئے۔

دراصل یہ نوٹوں کی بارش نہیں تھی بلکہ ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا دروازہ ہوا کے باعث کھل گیا جس وجہ سے گاڑی کے اندر موجود تھیلے میں سے کرنسی نوٹ اُڑ کر گاڑی سے باہر گرنے لگے اور پیچھے سے آنے والوں کو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کرنسی نوٹوں کی بارش ہو رہی ہے۔