Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حج کے دوران سیاسی ومذہبی نعرے بازی پر سخت کارروائی کا اعلان

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2019 05:33am

hajj

مکّہ: سعودی عرب نے حج بیت اللہ کیلئے آنے والے عازمین  پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت، شعائر حج کی ادائیگی اور فریضہ حج کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے پر مرکوز رکھیں اور ہر قسم کی  مذہبی و سیاسی نعرہ بازی سے خود کو دُور رکھیں۔

ایس پی اے  کی خبر کے مطابق، گزشتہ روز سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مذہبی  اور فرقہ وارانہ نعروں میں ‌ملوث ہونا مناسب نہیں اور اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔