Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیوزاینکر مرید عباس کا قتل ، تحقیقات پر عدم اطمینان

شائع 12 جولائ 2019 06:36pm

abassimageeee

ڈیفینس میں لین دین کے تنازعہ پر ساتھی سمیت قتل ہونے والے  ٹی وی اینکر مرید عباس کی اہلیہ نے مقدمہ اور تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا مقتول کے وکیل نے دفعات کی ترمیم کے لئے  تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات بھی کی۔

  ڈیفینس میں فائرنگ سے ٹی وی اینکر کے قتل کا معاملہ مقتول کے لواحقین نے پولیس تفتیش اور مقدمہ کی دفعہ پر عدم اعتمینان کا اظہار کر دیا۔

 مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ شامل نہیں کی گئی نہ ہی واردات میں  شامل ملزم کے بھائی کو عادل کو شریک جرم ٹھرایا گیا۔ تفتیش اور مقدمہ میں عدم اطمینان کے حوالے سے مقتول کے وکیل نے تحقیقاتی کمیٹی سے ملاقات کی۔

 وکیل جاوید چھتاری کا کہنا تھا کہ مقدمہ دہشتگردی کی دفعہ شامل ہونی چائیے۔

 وکیل جاوید چھتاری نے مزید کہا کہ ملزم کا طریقہ واردات کھلے عام قتل کے ذمرے میں آتا ہے جس کی سزا حد صرف سزائے موت ہے۔