Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیب : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس، شہباز شریف پیش نہ ہوئے

شائع 12 جولائ 2019 06:22pm

shahbazimagee

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف آج کمر میں تکلیف کے باعث نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔نیب حکام نے انہیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

 نیب لاہور نے شہباز شریف کو سات سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے پوچھا گیا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لئے بغیر کیوں منظور کی گئی.جب ایک محکمہ پہلے سے کام کر رہا تھا تو اس کے باوجود ایل ڈبلیوایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا۔

.نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے سوالات کرنے تھے لیکن شہباز شریف کو کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا۔ جس کے باعث  شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے تاہم نیب کے جاری کردہ سوالنامے کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔