نیب : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس، شہباز شریف پیش نہ ہوئے
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف آج کمر میں تکلیف کے باعث نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔نیب حکام نے انہیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں طلب کر رکھا تھا۔
نیب لاہور نے شہباز شریف کو سات سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے پوچھا گیا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لئے بغیر کیوں منظور کی گئی.جب ایک محکمہ پہلے سے کام کر رہا تھا تو اس کے باوجود ایل ڈبلیوایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا۔
.نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے سوالات کرنے تھے لیکن شہباز شریف کو کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا۔ جس کے باعث شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے تاہم نیب کے جاری کردہ سوالنامے کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.